راہوالی:سیل پوائنٹ نہ ہونے سے خود ساختہ منڈیاں قائم
گلی محلوں میں چل پھر کر جانور فروخت کرنے کے با عث گندگی میں اضافہ
راہوالی (نمائندہ دنیا )سیل پوائنٹ نہ ہونے پر بیوپاریوں نے قربانی کے جانور فروخت کرنے کیلئے جگہ جگہ خود ساختہ منڈیاں قائم کر رکھی ہیں جبکہ گلیوں محلوں بازاروں میں چل پھر کر جانور فروخت کرنے والوں کی وجہ سے گندگی میں اضافہ ہوگیا اور جس سے ہر طرف بو پھیل رہی ہے اس سال بھی ابھی تک کینٹ بورڈ انتظامیہ نے جانور فروخت کرنے کیلئے سیل پوائنٹ مقرر نہ کیے ہیں جسکی وجہ سے بیوپاری ٹولیوں کی شکل میں جگہ جگہ نظر آرہے ہیں جبکہ شام کے وقت جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف بیوپاری قربانی کے جانور لئے کھڑے ہو جاتے ہیں جہاں کافی رش ہو جاتاہے جوکسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ شہریوں نے کینٹ بورڈ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے سیل پوائنٹس مقرر کر کے بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں اور علاقہ بھر کے گندگی سے بچایا جائے ۔