ڈسکہ :وارداتوں میں شہری رقم زیورات، قیمتی سامان سے محروم

ڈسکہ :وارداتوں میں شہری رقم   زیورات، قیمتی سامان سے محروم

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )وارداتوں میں شہری رقم ، طلائی زیورات ، موٹر سائیکلوں ودیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔

لوڑھکی گورائیہ میں ظہیر احمد کی گھر سے ملحقہ د کان سے طلائی انگوٹھی، چاندی کی انگوٹھی ، بالیاں، پرفیوم اور 34ہزارروپے چوری ،سرانوالی میں عبیداﷲ علیم کی حویلی سے قربانی والا بکرا ، چونگی نمبر 8کے قریب سے احمد فراز کی موٹر سائیکل ، پرانی کچہری سے شان کی موٹر سائیکل ، کالج روڈ میں راناوہاب مقبول کی چھت سے اے سی کے دو آؤٹ ڈور اور ساتھ والی د کان سے ایک آؤٹ ڈور چوری، خان ٹاؤن میں یونس کی گھر کے باہرکھڑی گاڑی سے بیٹری چوری کرلی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں