موٹاپا، وزن میں کمی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے علاج پر سیمینار
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ذیابیطس کے ماہر ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے پی ایم اے وزیرآباد کے زیر اہتمامموٹاپا، وزن میں کمی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کے علاجکے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا۔
لیکچر میں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جدید طبی معلومات سے استفادہ کیا۔ڈاکٹر نعمان راجپوت نے انگلینڈ میں موٹاپے کے علاج اور نئی میڈیکل ٹیکنالوجیز کے حوالے سے اپنے تجربات شرکا کے ساتھ شیئر کئے ۔ انہوں نے بتایا کہ موٹاپا دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتا ہوا مسئلہ ہے جس سے ذیابیطس، دل کے امراض اور دیگر پیچیدگیاں جنم لیتی ہیں۔صدر پی ایم اے وزیرآباد ڈاکٹر جمال ناصر نے عوام پر زور دیا کہ وہ صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں، متوازن غذا استعمال کریں اور ورزش کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔