پنڈی بھٹیاں :آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے حکمت عملی تیار

پنڈی بھٹیاں :آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے حکمت عملی تیار

ہریونین کونسل کو 4،شہر کیلئے 5 ٹریکٹر مختص ، 40ہزار تھیلے بھی تقسیم کئے جائینگے

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، پیرا فورس ، ستھرا پنجاب پروگرام کے افسر وں اور صفائی کے نظام سے وابستہ سٹاف نے شرکت کی جبکہ صحافتی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک تھے ،عید کے موقع پر شہر اور گردونواح میں بہترین صفائی کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور دیگر ویسٹ کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہر یونین کونسل میں چار، چار ٹریکٹر فراہم کئے گئے ہیں جبکہ پنڈی بھٹیاں شہر کیلئے پانچ ٹریکٹر مختص کئے گئے ہیں تاکہ آلائشوں اور کوڑے کرکٹ کو فوری طور پر اٹھایا جا سکے ۔ اس کے علاوہ صفائی کے عمل کو مؤثر بنانے کیلئے 40ہزار بیگز بھی تقسیم کئے جائیں گے تاکہ شہری قربانی کی آلائشوں کو مناسب انداز میں محفوظ کر سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ عید کے دنوں میں 800 ملازم کام کریں گے شہر کی خصوصی صفائی کیلئے چونے اور گلاب کے عرق کا استعمال کیا جائے گا تاکہ ماحول خوشگوار اور جراثیم سے پاک رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں