حافظ آ باد :ڈپٹی کمشنر کا دورہ جیل قیدیوں کیلئے جنرل سٹور کا افتتاح
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے جیل میں قائم نئے جنرل سٹور کا افتتاح کیا ، سپرنٹنڈنٹ جیل ملک محمد مدثر بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے جیل میں قائم لائبریری، پی سی او ہسپتال اور دیگر حصوں کا درہ کر تے ہوئے وہاں محکمہ جیل خانہ جات کے مینول کے مطابق قیدیوں کو دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کی سہولت کیلئے جنرل سٹور کا قیام خوش آئند ہے جہاں عام استعمال کی چیزیں سرکاری و سبسڈی ریٹس پر دستیاب ہونگی۔