ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رب نواز بھون ریٹائرڈ ہوگئے
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رب نواز بھون نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت قومی امانت ہوتی ہے اور انہوں نے اپنی تمام پیشہ وارانہ زندگی دیانتداری، میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے اصولوں کے تحت فرائض انجام دی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سٹاف کی جانب سے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں چودھری شہزاد ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منورحسین،ڈی ایس پی پولیس محمد نواز ، چودھری اخلاق احمد گل ، عامر منیر وڑائچ ،میاں وقار ،وکلاء، ملازمین نے شرکت کی ۔