راہوالی:میٹروبس روٹ ایک اور زندگی نگل گیا
لنگیانوالی کا موٹر سائیکل سوار 19سالہ عبدالسبحان ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق
راہوالی (نمائندہ دنیا )میٹرو بس رو ٹ کی تیاری اب تک 8 موٹر سائیکل سوار وں کی زندگی نگل گئی جن میں ایک تھانیدار بھی شامل ہے ، روٹ اب بھی تعمیر کے ا بتدائی مراحل میں ہے ایک اور ٹریفک حادثہ ،19 سالہ نوجوان ٹرک کے نیچے آکر کچلا گیا اورموقع پر جاں بحق ہو گیا ،ڈرائیور گرفتار جبکہ ہیلپر ٹرک لے کر فرار ہو گیا۔ لنگیانوالی کا رہائشی 19سالہ عبدالسبحان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر صبح آٹھ بجے کے قریب گوجرانوالہ جارہا تھا کہ چناب گیٹ کے قریب تیزرفتار ٹرک نے زور سے ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں گر کر ٹرک کے نیچے آکر کچلا گیااور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ڈرائیور موقع سے بھاگ نکلا جبکہ ہیلپر ٹرک لے کر فرار ہو گیا ،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔