سیالکوٹ:دوستوں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

سیالکوٹ:دوستوں کی فائرنگ  سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )چند روز قبل دوستوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑگیا۔

تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ اڈا پسروریاں کے 15 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر دوستوں نے ذاتی رنجش پر گھر سے کھانا کھانے کیلئے بلایا اور گولیاں مار دیں مقتول کو زخمی حالت میں لاہور منتقل کیا گیا جو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی جا ملا ۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں