نوشہرہ ورکاں :سیل شدہ گودام سے گندم نکالنے پر ملز مالک کیخلاف مقدمہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )سیل شدہ گودام سے گندم نکالنے پر ملز مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
فوڈ انسپکٹر میاں عبدالحفیظ، ریاست علی گجر اور بابر جاوید گجر نے گندم کے 50 کلو گرام کے 6 ہزار تھیلے غیر قانونی ذخیرہ کرنے پر عادل رائس ملز کو سیل کیا تھا گزشتہ روز چیکنگ کرنے پر معلوم ہوا کہ ملز مالک چودھری اجمل نے از خود گودام کو ڈی سیل کر کے گندم غائب کر دی ۔ مقامی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ۔