صاحبزادہ داؤد رضوی کی والدہ کی نماز جنازہ شیرانوالہ باغ میں ادا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)علمی و روحانی شخصیت مفتی پیر ابوداؤد محمد صادق قادری کی زوجہ اور صاحبزادہ محمد داؤد رضوی،صاحبزادہ محمد رؤف رضوی کی والدہ کی نمازِ جنازہ شیرانوالہ باغ میں ادا کردی گئی۔
نمازِ جنازہ میں علما و مشائخ، ،ممبرانِ اسمبلی،تاجر وں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے قُل شریف کے ختمِ کی تقریب 24 مئی بروز اتوار دن 9 تا 12 بجے مرکز رضائے مصطفی عالم چوک میں ہوگی۔