ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیخ الطاف حسین کی گریڈ 20 میں ترقی
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوجرانوالہ شیخ الطاف حسین کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ مختلف تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شیخ الطاف حسین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ تعلیم میں بین الاقوامی معیار کی مثبت تبدیلیاں لانے میں اہم کردار ادا کریں گے جس سے نہ صرف محکمہ تعلیم بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن ہوگا۔