عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کے ادویات سٹور میں آتشزدگی
گجرات (سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زعزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں ادویات کے سٹور میں اچانک آگ لگ گئی۔
اطلاعات کے مطابق ہسپتال کے لیبر روم کے اوپر تیسرے فلور پر واقع ادویات کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ گودام مکمل طور پر دھویں سے بھر گیا تھا۔ریسکیو عملہ نے بروقت پہنچ کر آگ کو مکمل طور پر کنٹرول کر لیا ۔