گجرات:موضع کالرہ میں 57کنال سے زائد اراضی وا گزار
گجرات (نامہ نگار ) ڈی سی نورالعین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زر کو ن کی بڑی کارروائی،موضع کالرہ تحصیل و ضلع گجرات میں 8سال سے زائد عرصہ سے تنازع اورغیر قانونی قبضہ کا شکار 57کنال 4مرلہ اراضی واگزار کر ا لی ۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو فیلڈ سٹاف اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے اراضی کا قبضہ قانونی مالک کے حوالے کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری احکامات اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔