واسا اہلکاروں کی غفلت،گیس لائن ٹوٹ گئی،عید پر10یونین کونسلوں کو سپلائی معطل

واسا  اہلکاروں  کی  غفلت،گیس  لائن  ٹوٹ  گئی،عید  پر10یونین  کونسلوں  کو  سپلائی  معطل

عید الاضحی کے موقع پر4روز تک گیس نہ ملنے پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شاہد عثمان ابراہیم معاملہ کی تحقیقات کرانے اور ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کر نے کا مطالبہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)واسا کے اہلکاروں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیس کی پائپ لائن توڑ ڈالیں جس سے 4 روز تک10یونین کونسلوں کے ہزاروں شہریوں کو گیس کی فراہمی معطل رہی، عید الاضحیٰ کے موقع پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے رابطہ کرکے معاملہ کی تحقیقات کرانے اور مجرمانہ غفلت کے مرتکب واسا اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کردیا ۔اندرون شہر حافظ آباد روڈ اور نوشہرہ روڈ پر واسا کے اہلکاروں نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئی گیس کی پائپ لائن توڑ ڈالیں جس پر سوئی گیس کمپنی نے کسی بڑے نقصان کے خدشے کے پیش نظر سپلائی بند کردی اور 10یونین کونسلوں کو گیس کی سپلائی عید کے تین دنوں سمیت مجموعی طور پر 4روز بند رہی اور ہزاروں گھرانوں کو عید کے دنوں میں کھانے پکانے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا، بیشتر لوگ گیس سلنڈرز کی تلاش میں پھرتے رہے لیکن عید کی چھٹیوں کی وجہ سے دکانیں بند تھیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں