تتلے عالی :یوم عاشورپر غیر قانونی جلوس نکالنے پر مقدمہ
تتلے عالی(نامہ نگار)یوم عاشورپرغیر قانونی جلوس نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
نواحی گاؤں بھاکرانوالی میں عاشورہ کے دن رانا وکیل کی رہائش گاہ سے اظہر قریشی،قمر قریشی کی جانب سے ایک کے بجائے 2ذوالجناح برآمد ہونے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو دونوں ملزم رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ذوالجناح سمیت غائب ہو گئے ۔پولیس نے اضافی غیر قانونی ذوالجناح لاکر مذہبی منافرت پھیلا کر دیگر فرقوں کے مابین نقص امن پیدا کرنے کے الزام میں دونوں بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔