شہدا کربلا کی قربانیوں کو فراموش نہیں یا جاسکتا:علما
حضر ت اما م حسین ؓ اور رفقا کی قربانیوں سے آج دنیا میں اسلام کا پر چم بلند
راہوالی (نمائندہ دنیا )دین اسلام کی سربلندی کیلئے حضرت امام حسین ؓ اور شہداکربلا کی قربانیاں عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہیں، حضرت امام حسین ؓنے کربلا کے میدان میں حق وصداقت کا علم بلند کیا اور صبرو استقامت کی بے نظیر مثال پیش کی۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سراج الدین صدیقی ،علامہ محمد امجد رضا طاہری ،علامہ لقمان اشرف چشتی قادری،قاری خادم بلال مجددی ودیگر نے زیر صدارت سماجی شخصیت چودھری طالب حسین وڑائچ محلہ چراغ پورہ میں مرکزی جامع مسجد مدنی میں شان اہلبیت منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کربلا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں یا جاسکتا، دین اسلام کی سربلندی کیلئے حضرت امام حسینؓ اور شہداکربلا کی قربانیاں عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہیں جبکہ انہی قربانیوں کی بدولت آج دنیا بھر میں اسلام کا پرچم بلند ہے ۔