بورڈ اور شیڈ کی رقم ادا نہ کرنے پر متعدد دکانیں سیل

 بورڈ اور شیڈ کی رقم ادا نہ  کرنے پر متعدد دکانیں سیل

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پیرا فورس نے ماڈل بازار میں بورڈ اور شیڈ کی رقم ادا نہ کرنے پر متعدد دکانیں سیل کر دیں۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خوبصورت پنجاب منصوبے کے تحت تعمیر ماڈل بازار میں دکانوں کے بورڈ اور شیڈ کی لاگت دکانداروں سے وصول کی جا رہی ہے جو مجموعی طور پر کروڑوں روپے بنتی ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باعث وہ اتنی بڑی رقم ادا کرنے سے قاصر ہیں جبکہ پیرا فورس کی جانب سے رقم ادا نہ کرنے والے د کانداروں کی دکانیں سیل کی جا رہی ہیں۔ متاثرہ د کانداروں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ دکانداروں کو بورڈ اور شیڈ کی لاگت کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں