راہوالی:بچوں کی لڑائی باپ بیٹے کا خواتین پر تشدد
راہوالی (نمائندہ دنیا )بچوں کی لڑائی پر باپ بیٹے نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
محلہ سلیم پورہ کے رہائشی ارشد کی ہمشیرہ لبنیٰ کے بچوں کی وحید کے بچوں کیساتھ لڑائی ہوئی تو وحید اور اسکے بیٹے عمران نے لبنی ٰ اور مثال ہمشیرہ اور بھانجی رمشاکو گالیاں دیں تھپڑ مارے گھر سے نکال کر تشدد کیا جبکہ وحید نے ڈنڈے کا وار کیا جو ہمشیرہ لبنیٰ کے پاؤں پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی ،کینٹ پولیس نے ارشد کی رپورٹ پر باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا ۔