گجرات :شہر بھر میں سیوریج نالوں اور مین ہولز کی صفائی

 گجرات :شہر بھر میں سیوریج  نالوں اور مین ہولز کی صفائی

گجرات (نامہ نگار )واسا کی جانب سے شہر بھر میں سیوریج نالوں اور مین ہولز کی صفائی کا آپریشن جاری ہے ۔

صفائی کے دوران بڑی مقدار میں پلاسٹک بیگز، گھریلو کچرا، ملبہ اور دیگر فضلہ نکالا جا رہا ہے جو پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بن کر سیوریج لائنوں کو بند کر رہا تھا۔واسا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ نالوں، ڈرینز اور مین ہولز میں کچرا، پلاسٹک بیگز یا ملبہ ہرگز نہ پھینکیں کیونکہ یہی فضلہ سیوریج بلاک ہونے ، سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور شہریوں کو مشکلات کا باعث بنتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں