جعلی فرد پر مسجد کی رجسٹریشن کر انے والے ممبر ضلعی امن کمیٹی کیخلاف مقدمہ
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)دھلے پولیس نے جعلی فرد تیار کرکے مسجد مدرسہ کی رجسٹریشن کر انے والے ممبر ضلعی امن کمیٹی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان علما کونسل گوجرانوالہ مولانا زبیر کھٹانہ ممبر ضلعی امن کمیٹی نے جعلی فرد تیار کرکے مسجد مدرسہ کی رجسٹریشن کر الی جس پر اعلیٰ افسر کی جانب سے محکمہ ریونیو سے رپورٹ طلب کی جس کی روشنی میں عدالت نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا، تھانہ دھلے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔