نوشہرہ ورکاں:ماڈل بازار کی تعمیر کے بہانے بجلی کی بندش معمول
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )گیپکو حکام نے ماڈل بازار کی تعمیر کے بہانے بجلی کی بندش کو معمول بنا لیا یہ سلسلہ 6سات ماہ سے جاری ہے۔۔۔
آدھا کلومیٹر کے بازار میں صرف بجلی کے چند پول نصب کرنا ہیں ایک بازار میں پولز لگانے کیلئے تین فیڈرز سے منسلک شہر اور درجنوں دیہات کی بجلی ہفتہ میں دو بار بند کر دی جاتی ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں، گھریلو معمولات اور تعلیمی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ہفتہ میں دو دن بجلی کی طویل بندش پر شہریوں، تاجروں اور سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے گیپکو حکام کے رویے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔