گجرات:شہباز شریف پارک کے داخلی راستے پر ڈانسنگ فاؤنٹین فعال
گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع کونسل کی جانب سے ڈانسنگ فاؤنٹین کا کام مکمل، ٹیسٹنگ کے دوران شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈانسنگ فاؤنٹین روزانہ شام 7بجے سے رات 10بجے تک عوام کیلئے فعال رہے گا ،شہری شہباز شریف پارک کے داخلی راستے پر واقع اس خوبصورت مقام سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔