تتلے عالی :کرکٹ کھیلتے جھگڑ ے کے دوران 6افراد زخمی

تتلے عالی :کرکٹ کھیلتے  جھگڑ ے کے دوران 6افراد زخمی

تتلے عالی(نامہ نگار )کرکٹ کھیلتے جھگڑ ے کے دوران 6افراد زخمی ہوگئے ۔نواحی گاؤں جہان شاہ گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے علی حنظلہ اور عابد وغیرہ کا جھگڑا ہوگیا تھا۔۔۔

 واپس گھر آتے ہی فریقین دوبارہ جھگڑ پڑے جسکے نتیجہ میں سلمان ،وارث، حنظلہ،احمد، عثمان سمیت 6افراد زخمی ہو گئے پولیس کو اطلاع دینے پر ملزم ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ،پولیس نے فریقین کا مقدمہ درج کرکے تین ملزموں کو وقوعہ میں استعمال ہونے والے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ان میں عثمان کو244بور رائفل ،عابد کو30بور پسٹل ،علی رضا کو30بور پسٹل سمیت گرفتار کے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں