کامونکے :چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم
کامونکے (تحصیل رپورٹر )چوری کی وارداتو ں میں شہری مال و زر سے محروم ہوگئے ۔ ٹبہ محمد نگر کے محمد جمیل گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر گئے تو نامعلوم چور لے گئے ۔
چوک غوثیہ کے شفیق کے گھر سے ہزار روپے اور موبائل فون چوری ہوگیا۔ عباس نگر کے عامر کی بجلی کی موٹر جبکہ موضع رانا کے زاہد نسیم کی موٹر سائیکل ایجوکیشن آفس کے باہر سے چوری کر لی گئی ۔