وزیرآباد:نواحی گائوں میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش ، مقدمہ درج
وزیرآباد(نامہ نگار)نواحی گاؤں آلوشدیو میں ایک شخص کی جانب سے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔
وزیرآباد کے نواحی گاؤں آلو شدیو ڈسکہ روڈ کی رہائشی شزینت سکندر نے پولیس تھانہ سوہدرہ کو درخواست دی کہ ہمارے گا ئو ں کے اوباش نبیل المعروف بیلہ نائی نے میری بیٹی 10سالہ (ت)کو اپنے تایا کے ڈیر ے سے واپس گھر آتے ہوے زبردستی پکڑ لیا اور قبیح و نامناسب حرکات کیں اور مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی، پولیس تھانہ سوہدرہ نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔