تتلے عالی:اراضی کی نشاندہی پر جھگڑا ،2بھائی زخمی
تتلے عالی(نامہ نگار )زمین کی نشاند ہی پر جھگڑا،2بھائی زخمی ہوگئے۔ تتلے عالی کا زمیندارمحمد اخلاق اپنے بھائی اسحق کے ہمراہ ملکتی رقبہ واقع دین پور گادیاں میں محکمہ مال کے افسروں وعملہ سے نشاند ہی کروا کر نشان لگا رہے تھے۔۔۔
عملہ واپس جاتے ہی خلیل،عبدالغفور، عبدالشکور،عبیداﷲ، راحیل،سفیان،شکیل وغیرہ جو چھری،کلہاڑی، آہنی راڈ،ڈنڈ وں سے مسلح تھے آگئے ،ملزموں کے تشدد سے اسحق کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی دوسرا بھائی بھی زخمی ہوگیا ،پولیس کو اطلاع دینے پر ملزم فرار ہو گئے ،زخمی دونوں بھائی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں ڈاکٹری نتیجہ لینے گئے تو ملزم راستے میں روک کر دوبارہ زدوکوب کرنے لگے اور ڈاکٹری نتیجہ نہ لینے دیا۔زخمیوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ سے ڈاکٹری نتیجہ حاصل کرکے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر ا دیا ۔