کامونکے :گھر میں سلنڈر دھماکہ ، بھابھی اور نند جھلس گئیں
کامونکے (تحصیل رپورٹر )گھر کے صحن میں سلنڈر دھماکے سے بھابھی اور نند بری طرح جھلس گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں آدھورائے میں شہزاد نے رکشہ کا سلنڈر اتار کر گھر کے صحن میں رکھا تھا کہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ آگ لگنے کے باعث شہزاد کی 30سالہ اہلیہ تنزیلہ اور 17 سالہ بہن ثمرفاطمہ بری طرح جھلس گئیں جنہیں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔