پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ، غیر ضروری ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ
کامونکے (تحصیل رپورٹر )سرپرست تنظیم مغلیہ کامونکے حاجی اصغر علی مغل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز عوام پر ناقابلِ برداشت بوجھ بن چکے ہیں۔
ایک لٹر پٹرول پر مجموعی طور پر 118.76روپے جبکہ ایک لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر 110.65روپے لیوی، ٹیکس اور مارجنز کی مد میں وصول کئے جا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، حکومت فوری طور پر پٹرولیم لیوی اور غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ کرے ۔