فوڈ اتھارٹی کی ڈسکہ اور سمبڑیال میں کا رروا ئیاں ،مضر صحت اشیا تلف
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کے مسلسل آپریشنز جاری ہیں۔
ڈسکہ، سمبڑیال، سٹی ایریا سمیت ضلع بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ماہ 1ہزار 963فوڈ پوائنٹس، یونٹس اور سپلائرز کی چیکنگ کرتے ہوئے 8فوڈ یونٹس بند، 160کو 18لاکھ 93ہزار کے جرمانے عائد کئے جبکہ مارکیٹ میں سپلائی ہونیوالی مختلف اشیا خورو نوش کے 16 سیمپلز لئے گئے اور 100لٹر ناقص پانی، 1من ملاو ٹی مصالحہ جات تلف کردیا گیا۔ ‘بھاری مقدار میں ناقص و ایکسپائر اشیا تلف کردی گئیں۔