کروڑوں کے طلائی زیورات خوردبرد کرنیوالا گرفتار

کروڑوں کے طلائی زیورات خوردبرد کرنیوالا گرفتار

عمران گاہکوں کو دکھانے کے بہانے صرافہ بازار سے زیورات لیکر رفو چکر

لالہ موسیٰ (نامہ نگار )صرافہ بازار سے کروڑوں روپے کے طلائی زیورات خوردبرد کرنے والا گرفتار کر لیا گیا ، ایک کروڑ 72 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور 12 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے ۔ دو مختلف جیولری شاپ مالکان نے تھانہ بی ڈویژن گجرات میں درخواستیں دیں کہ راجہ عمران جو صرافہ بازار میں جیولری کے کاروبار سے وابستہ ہے ، ماضی میں اعتماد کی بنیاد پر گاہکوں کو زیورات دکھانے کے بہانے زیورات حاصل کرتا اور بعد ازاں واپس کر دیتا تھا جس کے باعث دکانداروں کا اس پراعتماد قائم ہو گیا تھا۔ 8 جون 2026 کو ملزم مختلف اوقات میں دونوں جیولری شاپس پر آیا اور گاہک کو زیورات دکھانے کا بہانہ بنا کر ایک دکاندار سے 36 طلائی انگوٹھیاں جبکہ دوسرے دکاندار سے 2 طلائی کڑے ، 10 طلائی چوڑیاں اور 24 طلائی انگوٹھیاں حاصل کیں اور بعد ازاں زیورات لے کر فرار ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن، سب انسپکٹر شفقت محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں