نوشہرہ ورکاں:تلخ کلامی ‘ بہو کا ساس پر چھری سے حملہ

نوشہرہ ورکاں:تلخ کلامی ‘ بہو کا ساس پر چھری سے حملہ

بدورتہ روڈ پر حفیظ بی بی گھر میں تھیں ، نوشین نے حملہ کر دیا ، ہسپتال منتقل

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )تلخ کلامی پر بہو کا مبینہ حملہ، ساس شدید زخمی، ڈی ایچ کیو منتقل کر دیاگیا ۔ معمولی گھریلو رنجش پر بہو نے مبینہ طور پر ساس پر چھری کے پے در پے وار کر د ئیے جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق بدورتہ روڈ پر واقع گھر میں حفیظ بی بی موجود تھیں کہ اسی دوران ان کی بہو نوشین بی بی وہاں آ گئی۔

معمولی گھریلو رنجش پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزمہ نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر چھری کے وار کر کے اپنی ساس کو شدید زخمی کر دیاواقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیاپولیس کا کہنا ہے کہ مدعی لیاقت علی کی درخواست پر ملزمہ نوشین بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں