معیشت ، ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے عمران خان کی رہائی ناگزیر :ناصر چیمہ
راہوالی (نمائندہ دنیا )ایم پی اے ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت امن سلامتی خوشحالی کیلئے عمران خان کی رہائی ناگزیر ہے۔۔۔
وہ ہی مسائل پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ملک کو مشکلات کے بھنور سے نکال سکتے ہیں ملکی ترقی خوشحالی صرف مسلط شدہ حکمران ٹولے سے جان چھڑانے میں ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب تک یہ بے حس حکمران مسلط رہیں گے ملک میں امن ،ترقی خوشحالی ناممکن ہے ۔