ڈسکہ :میونسپل عملہ مویشیوں کی شہر سے منتقلی میں ناکام
مہم چند روز میں ہی دم توڑ گئی ،محرم کی وجہ سے کارروائی نہیں کر سکے :حکام
موترہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا انفورسٹمنٹ انسپکٹر نشاندہی کے باوجود مویشی شہر سے باہر منتقل کر انے میں ناکام ،شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔کئی ہفتوں سے میونسپل کمیٹی ڈسکہ والوں کی طرف سے افسران بالا کے احکامات پر مویشیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی مہم شروع کی گئی جو چند دن چلی اور بعد میں مویشی شہر سے باہر منتقل کرنے کی مہم دم توڑگئی ۔ نشاندہی کے باوجود بھی میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا انفورسٹمنٹ انسپکٹر اکمل شہزاد گلہ لدھے والا سوہاوہ ڈسکہ سے مویشی شہری حدود سے باہر منتقل کر انے سے قاصر ہے ، نشاندہی کے باوجود رہائشی علاقہ سے مویشی باہرمنتقل نہ کر انے پر گلہ لدھے والا سوہاوہ ڈسکہ کے مکین میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر اکمل شہزاد کیخلاف سراپااحتجاج بن گئے ۔ مکینوں نے بتایاکہ متعدد بار انفورسٹمنٹ انسپکٹر اکمل شہزاد کو مویشی رہائشی علاقہ سے باہر منتقل کرنے کے متعلق درجنوں بار رابطہ کرچکے ہیں مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ’کمشنرگوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ رابطہ کرنے پر میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر اکمل شہزاد نے بتایاکہ محرم کی وجہ سے مصروف تھے اس وجہ سے کارروائی نہیں کرسکے ۔