ملکوال میں جلد گرین بس سروس کا آغاز ہوگا :ناصر بوسال

ملکوال میں جلد گرین بس سروس کا آغاز ہوگا :ناصر بوسال

پنڈ دادنخان اورملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر پل کی تعمیر او لین تر جیح

ملکوال(نمائندہ دنیا )مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے پریس کلب کے چیئرمین نسیم اکمل خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ملکوال میں گرین بس کا آغاز جولائی اگست کے دوسرے مرحلے میں ہو جائے گا۔ ناصر اقبال بوسال نے کہا کہ گرین بس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی جس میں بتایا گیا کہ پہلے فیز میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زمنڈی بہا الدین میں گرین بس سروس شروع کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جولائی اگست میں مزید بسیں آ جائیں گی جو ملکوال شہر اور تحصیل کے دیگر علاقوں میں چلیں گی۔

ناصر اقبال بوسال نے کہا کہ گرین بس سروس کے حوالے سے تحصیل ملکوال کے عوام کے تحفظات سے آگاہ تاہم جلد یہ سروس تحصیل ملکوال کے عوام کو بھی مل جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملکوال اور پنڈ دادنخان کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کے حوالے سے کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب سیاست میں آئے تھے اس وقت سے دریائے جہلم پر پل کا مسئلہ سن رہے ہیں جو ملکوال اور پنڈ دادنخان کے لاکھوں عوام کا ایک جائز مطالبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم پر پل کی تعمیر اولین ترجیح میں شامل ہے ۔ ناصر اقبال بوسال نے مزید کہا کہ چک رائب نہر پر بھی نئے پل کی تعمیر کیلئے کوشش کر رہے ہیں اور جلد اس حوالے سے عوام کو خوشخبری دی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں