نوجوان اور بچے سوئمنگ پول میں نہا کر گرمی بھگانے لگے
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )شدید گرمی کے ستائے نوجوان اور بچے سوئمنگ پول میں نہا کر گرمی بھگانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے باعث نوجوانوں اور بچوں نے سوئمنگ پول کا رخ کر لیا جہاں انہوں نے نہاتے ، تیرتے اور مختلف آبی سرگرمیوں میں حصہ لے کر خوب لطف اٹھایا۔ والدین نے بھی گرمی سے بچاؤ کیلئے تفریحی سرگرمی کو مناسب قرار دیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں سوئمنگ نہ صرف جسم کو ٹھنڈک پہنچاتی ہے بلکہ ذہنی سکون اور تندرستی کا بھی باعث بنتی ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔