پو لیس عوام دوست ‘جوابدہ ادارہ بنائینگے : ڈی پی او حافظ آباد

پو لیس عوام دوست ‘جوابدہ ادارہ بنائینگے : ڈی پی او حافظ آباد

جرائم کی بیخ کنی ، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل استعمال کرینگےشہدا ہمارا فخر ،قربانیاں لازوال ،اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائیگا :فواد احمد کی گفتگو

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈی پی او حافظ آ باد فواد احمد نے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان کی مؤثرصورت حال، جرائم کے خاتمے ، پولیس فورس کی فلاح و بہبود اور عوام کو فوری و بلاامتیاز انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں ،پولیس کو عوام دوست، جوابدہ اور پیشہ ور ادارہ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں نظم و ضبط، شفافیت اور احتساب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی پولیس ملازم کیخلاف عوامی شکایت پر بلاامتیاز اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال، بدعنوانی اور شہریوں سے غیرمناسب رویے کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ڈی پی او فواد احمد نے کہا کہ پولیس کے شہدا ہمارا سرمایہ اور محکمہ کا فخر ہیں ،قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،شہدا کے اہل خانہ کی عزت، تکریم، فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے بروقت حل کو خصوصی اہمیت دی جائے گی اور محکمہ انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، جدید ٹیکنالوجی، سائنسی تفتیش، مؤثر حکمت عملی اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی جائے گی تاکہ ضلع بھر میں پائیدار امن قائم رکھا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں