ماڈل ٹائون میں گرین بیلٹس کی دیکھ بھال ، صفائی کی ہدایت

ماڈل ٹائون میں گرین بیلٹس  کی دیکھ بھال ، صفائی کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب، سرسبز پنجاب وژن پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح ماڈل ٹاؤن اور شمسی چوک انڈر پاس روڈ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی، گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ماڈل ٹاؤن کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب کی ٹیموں کی صفائی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ سنٹر میڈین، گرین بیلٹس اور مرکزی شاہراہوں کی بروقت صفائی، گھاس کی کٹائی، جھاڑیوں کی تراش خراش اور کوڑا کرکٹ کی فوری تلفی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں