ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی 20 سال پرانی سی ٹی سکین مشین پھر خراب ، مریض خوار

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی 20 سال پرانی سی ٹی سکین مشین پھر خراب ، مریض خوار

ہسپتال داخل اورایمرجنسی میں آنے والے سینکڑوں مریض شدید مشکلات کا شکار ،2005 ماڈل کے پرزے نہیں ملتے ، بورڈآف مینجمنٹ ساتھ دے تونئی مشین آسکتی:انتظامیہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )اندرون شہر کے واحد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین ایک بار پھر خراب ہوگئی ،مریض خوار ہونے لگے، ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ مریضوں کو گوندلانوالہ گائوں میں واقع جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال ریفر کرنے لگے ‘20سال پرانی سی ٹی سکین مشین کا خراب رہنا معمول بن گیا، گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین خراب ہونے کے باعث اب ایمرجنسی سکین کی سہولت معطل ہو گئی جس سے ہسپتال میں داخل اورایمرجنسی آنیوالے سینکڑوں مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو متبادل علاج کیلئے جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ گاؤں ریفر کرنا شروع کر دیا ۔مریضوں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ مہنگی ادویات اور علاج سے پہلے ہی پریشان ہیں اب شہر سے باہر قائم گاؤں میں سی ٹی سکین کر انے کیسے جائیں ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 2005 کاماڈل ہے اسکے پرزے تک نہیں ملتے اگربورڈآف مینجمنٹ ساتھ دے تونئی مشین آسکتی ہے ورنہ زیادہ بوجھ سے گوندلانوالہ والی مشین بھی جلدخراب ہو جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں