سالک حسین 26جولائی کو میجر محمد اکرم شہید سٹیڈیم کا افتتاح کرینگے
گجرات (نامہ نگار )ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 34 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین 26جولائی بروز اتوار میجر محمد اکرم شہید سٹیڈیم ڈنگہ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔
اس موقع پر وہ ڈنگہ ہسپتال کا بھی دورہ کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر سالک حسین کا ڈھل بنگش پل پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا، جہاں سے استقبالیہ ریلی کی صورت میں انہیں مریم نواز سٹیڈیم تک لایا جائے گا ، افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر سپورٹس فیصل کھوکھر بھی شرکت کریں گے ۔