صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن وزیرآباد نوید یونس پاپا انتقال کر گئے

صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن  وزیرآباد نوید یونس پاپا انتقال کر گئے

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن وزیرآباد نوید یونس پاپا حر کت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان پیر مٹھا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ قاری مظہر حسین نے پڑھائی ،ایم این اے بلال فاروق تارڑ،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،چیئرمین میڈیا کلب کاشف محمود خان،نائب صدر پنجاب مسلم لیگ (ن) مستنصر گوندل ،سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ جمیل ، صا حبزادہ سید ضیا النور،لالہ خلیل،سابق ناظم احمد شاہنواز چیمہ، افتخار احمد بٹ، صابر حسین بٹ، افتخار صدیقی، الیاس مہر، میر آصف محمود،صوفی اشرف نثار، یوسف چاند ودیگر نے شرکت کی ۔ رسم دسواں کا ختم 15جولائی بعد از نماز ظہر مسجد نائیاں والی محلہ شیخاں مشرقی بکر گلہ وزیرآباد میں ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں