2متحارب گروپوں میں صلح ہو گئی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )دو متحارب گروپوں میں صلح ہو گئی ۔ بستی آرائیاں میں عبدالرحمن گروپ اور ہدایت اﷲ گروپ کے درمیان مالی لین دین کے تنازع پر کشیدگی چل رہی تھی جس کے باعث پورے گاؤں کی فضا متاثر ہو رہی تھی
اس سے قبل کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا گاؤں کے رہائشی انسپکٹر پنجاب پولیس میاں خرم شہزاد ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ لاہور نے معززین علاقہ کی معاونت سے فریقین کے درمیان صلح کر ا دی۔