سمبڑیال:وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ گڈیالہ کے قریب سعدسے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں نے 60 ہزار روپے اورموبائل فون چھین لئے ۔ موڑ سمبڑیال پر واقع دکان کے باہر سے عون بٹ کی موٹر سائیکل جبکہ بیگووالہ میں خریداری کیلئے بازار آنے والے امتیاز کی جیب سے نامعلوم چور موبا ئل فون نکال کر لے گئے ۔