عدالتی احکامات کے تحت 90روز میں الیکشن کرائیں گے :صدر سمال چیمبر

 عدالتی احکامات کے تحت 90روز میں  الیکشن کرائیں گے :صدر سمال چیمبر

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر وقاص مرزا نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت 90روز میں الیکشن کر ائے جائیں گے چیمبر ممبران الیکشن کی تیاری رکھیں جنہیں وہ چاہیں گے اسے چیمبر کی قیادت سونپی جائے گی ممبران کی رائے کا احترام کیا جائے گا

  انہوں نے کہا کہ مخالفین ڈی جی ٹی او’ضلعی انتظامیہ اور ہائیکورٹ سے شکست کھانے کے بعد بھی خواب دیکھ رہے ہیں کہ شاید اب بھی ان کے نام کا قرعہ نکل آئے مگر انہیں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب ہار مان لینی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں