تتلے عالی :بارش سے گلیاں بازار نالوں میں تبدیل

تتلے عالی :بارش سے گلیاں بازار نالوں میں تبدیل

کاروباری مراکز،بنیادی ہیلتھ یونٹ، تعلیمی اداروں کی گراؤنڈز میں پانی جمع

تتلے عالی(نامہ نگار)طوفانی بارش سے شاہراہیں،گلیاں بازار ندی نالوں میں تبدیل،متعدد دیہات بھی بری طرح متاثر ہوئے ۔ گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش سے کامونکے روڈ،نوشہرہ ورکاں روڈ ملحقہ گلیاں بازار،کاروباری مراکز، بنیادی ہیلتھ یونٹ، سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کی گراؤنڈز ندی نالوں کا سماں پیش کرنے لگے ۔فیصل کالونی،مکہ ٹاؤن،کرسچن بستی،محلہ راجپوتاں میں بارشی پانی گھروں میں داخل ہوگیا،ماڈل تھانہ کی چھت ٹپکنے لگی ،طوفانی بارش سے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ مولانا ظفر علی خان ٹول پلازہ،مرالی والہ،گھمن والا،بھاکرانوالی،کوٹ بلال، کوٹ نثار شاہ،مجو چک،کوٹ عبداﷲ سمیت متعدد دیہات کی گلیوں بازاروں میں4/4فٹ پانی میں ڈوب گئے مکین گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے ، کاروباری زندگی متاثر ہوا انتظامیہ کی کوششو ں سے متعدد علاقوں سے نکاسی آب کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں