مہنگائی کیخلاف عوام فیصلہ سڑکوں پر سنائیں گے :ڈاکٹر طارق

 مہنگائی کیخلاف عوام فیصلہ سڑکوں پر سنائیں گے :ڈاکٹر طارق

آئی پی پی مالکان سے معاہدے ختم اور بجلی سستی کی جائے :امیر جماعت اسلامی پنجاب

گجرات(سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے منصورہ لاہورمیں مرکزی مجلس شوریٰ اجلاس میں شرکت کی اورمرکزی امیرحافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں آزاد کشمیرالیکشن ،پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں بارے کامیاب احتجاجی مظاہرے سمیت دیگراہم اموربارے بریفنگ دی، بعد ازاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات میں جان بوجھ کراضافہ کرنیوالے حکمران جان لیں اب خاموشی نہیں بلکہ مہنگائی کے خلاف ملک گیر عوامی تحریک کاوقت آگیاہے حکمران عوام پرپٹرول بم گراتے رہیں گے تو عوام سڑکوں پراپنافیصلہ سنائیں گے ، انہوں نے کہاکہ مرکزی شوریٰ کے فیصلوں کے بعد مہنگائی لیوی اورظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف ملک گیرعوامی تحریک کاآغاز کریں گے ، ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ آئی پی پی مالکان سے معاہدے ختم اور بجلی سستی کی جائے ،پٹرول225روپے لٹراور مہنگائی میں کمی نہ ہوئی تو سڑکیں جام کردیں گے ، اب لیوی کے نام پربھتہ اورجگا ٹیکس نہیں چلنے دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں