کامونکے :معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی
کامونکے (نامہ نگار )معمولی جھگڑے پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق واہنڈو کے علاقے کوٹلی مہاراں کے رہائشی افتخار کا بیٹا ذیشان دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں عطا الرحمن کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران ملزم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ذیشان شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔