ہیڈبمبانوالہ :مختلف واقعات میں خاتون اور نوجوان لاپتہ
ہیڈبمبانوالہ ،ڈسکہ (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا) دومختلف واقعات میں خاتون اور نوجوان لاپتہ ہوگئے ۔
بیگ چک میں عبداﷲ کا بھائی25سالہ رحمت اﷲ جس کا ذہنی توازن درست نہیں چند روز قبل شام کو گھرسے نکلا اور لاپتہ ہوگیا جبکہ میترانوالی میں زبیرامجد کی ہمشیرہ کو نامعلوم شخص اغوا کر کے لے گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔