ڈسکہ:ڈاکوئوں نے ہزاروں روپے اور فون چھین لیا
ڈسکہ ، ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار) چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔
گوپی پور میں دونامعلوم ڈاکوئوں نے محمد لقمان سے 15ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا، دھلیکے گورائیہ میں محمدادریس کی د کان سے50 ہزارروپے چوری ہوگئے ، جامع مسجد رچھاڑہ کے ساتھ کھڑی رضوان کی موٹر سائیکل ، محلہ پیر فتح کالونی میں کلیم افضل کی گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی ، دونامعلوم افراد نے محمدشکیل کے بیٹے کو موٹر سائیکل پر لفٹ دے کر درمیان میں بٹھایا اور جیب سے موبائل فون نکال لیا ۔