حافظ آباد:ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بارش کا پانی جمع ،ڈپٹی کمشنر کا دورہ

حافظ آباد:ڈسٹرکٹ ہسپتال میں  بارش کا پانی جمع ،ڈپٹی کمشنر کا دورہ

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبح سویرے بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر نے بارش کے دوران اپنی نگرانی میں ہسپتال سے بارش کا پانی نکلوایا۔

ڈپٹی کمشنر نے کسوکے روڈ،مدہریانوالہ روڈ سمیت دیگر علاقوں اور ڈسپوزل سٹیشنز کا بھی دورہ کیا اور وہاں ہیوی مشینری کے ساتھ بارشی پانی کے نکاس کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے واسا،ستھراء پنجاب ایجنسی اور میونسپل کمیٹی کے افسر وں اور ورکرز کو ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے ہیوی مشینری اور ڈی واٹرنگ سیٹ لگا کر پانی کو فوری طور پر نکالا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں