اساتذہ کی مراعات کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی:نواز چوہان
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز چوہان نے کہا ہے کہ معماران قوم کی مراعات کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔
چیئرمین پیٹا احسان علی گورائیہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ قوموں کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے ، ان کی عزت ،وقار اور کے حقوق خیال رکھنا حکومت کا فرض عین ہے ۔ نواز چوہان نے چیئرمین کو یقین دہانی کر ائی کہ ساتھی اراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر اساتذہ کے حقوق کی بحالی کیلئے موثر کردار ادا کریں گے ۔